اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت دور کرنے کیلئے 15 لاکھ ڈوز درآمد

May 26, 2024

لاہور( این این آئی)پنجاب میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت دور کرنے کیلئے مقامی فارما کمپنی نے 15 لاکھ ڈوز درآمد کر لیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی قلت دور کرنے کیلئے ڈریپ کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں اور اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی 15 لاکھ ڈوز مقامی فارما کمپنی نے درآمد کر لی ہیں، اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی درآمد کردہ کھیپ 27 مئی کو پاکستان پہنچے گی، فارما کمپنی امپورٹڈ اینٹی ٹیٹنس انجکشن پنجاب حکومت کو فراہم کرے گی، فارما کمپنی پنجاب حکومت کو 15 لاکھ ٹیٹنس ڈوز 27 مئی کو حوالے کرے گی، پنجاب حکومت کو ضلعی ،تحصیل ہسپتالوں سے ڈیمانڈ لسٹ مل چکی ہے، پنجاب حکومت اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی ترسیل 27 مئی سے شروع کرے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقامی فارما کمپنی نے 15 لاکھ اینٹی ٹیٹنس ڈوز بھی تیار کر لی ہیں، فارما کمپنی کے تیارکردہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن کے معیار کا ٹیسٹ جاری ہے، کمپنی کے تیارکردہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن 15 روز میں دستیاب ہوں گے۔