جیو پر آج دیکھیں، رام پور کے نواب کاظم علی ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ ، افتخار ٹھاکر کا ”ہنسنا منع ہے“ میں قہقہوں کا طوفان!

May 26, 2024

کراچی (جنگ نیوز) پاکستانی اسٹیج کے اداکار اور مزاحیہ آرٹسٹ افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ بچپن میں شاپر میں پانی بھر کر لوگوں پر پھینک دیتا تھا۔ اکثر لوگ میری ناک پر جگتیں لگاتے ہیں۔ آئی ڈی کارڈ پر علامتی نشان ”بڑی ناک کے ساتھ انسان“ لکھا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران اُنہوں نے اپنی اسٹیج پرفارمنس کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ حاضرین نے اُن سے من پسند سوال پوچھے، اس کے علاوہ اُن کے ساتھ گیمز بھی کھیلے گئے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں مزاح سے بھر پور شو”ہنسنا منع ہے“ اتوار کی شب 11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ ٭ بھارت کی سابقہ ریاست رام پور کے نواب کاظم علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی نسبت پاکستان میں تہذیب و ثقافت کم نظر آتی ہے۔ مرزا غالب کا گھر آج بھی رام پور میں موجود ہے۔ پاکستان کے لوگ بہت خوبصورت ہیں۔ رام پور میں پیاز، مرچ اور گوشت کے حلوہ جات بھی بنتے ہیں۔ رام پور کے نواب کی تفصیلی گفتگو سہیل وڑائچ کی میزبانی میں شام 7 بجکر5 منٹ پر ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں نشر کی جائے گی۔