کوہستان لوئرڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی اجلاس‘محکمہ صحت کی ما ہا نہ کارکردگی کا جا ئزہ لیاگیا

April 30, 2024

پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمد کی زیر صدارت محکمہ صحت کی ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سر برا ہوں نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں محکمہ صحت کی ما ہا نہ کارکردگی کا جا ئزہ لیا اور مریضوں کو سہولیات کی فراہمی اور طبی امداد کے حوالے سے ضروری ہدایا ت جاری کیں۔