جنوبی اور ضم اضلاع میں محتسب دفاتر کھولے جائیں گے، جمال الدین شاہ

May 17, 2024

پشاور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی محتسب سیکرٹریٹ نے باضابطہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا صوبائی محتسب سید جمال الدین شاہ نے مہم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محتسب سیکرٹریٹ کی اب تک کی کارکردگی شاندار ہے، صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کو مزید توسیع دی جائے گی اس سلسلے میں جنوبی اضلاع اور ضم اضلاع میں محتسب دفاتر کھولے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوری سستے انصاف کے لئے صوبائی سیکرٹریٹ کا دفتر غریب عوام کے لئے کھلا رہتا ہے۔ آگاہی مہم کے پہلے مرحلے میں صوبائی محتسب سید جمال الدین شاہ نے کرک اور بنوں دورے کے دوران وہاں کے تعلیمی اداروں میں منعقدہ سیمینار اور عام شہریوں سے خطاب میں صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اانہوں نے بنوں ڈگری کالج کے طلباء سے ملاقات بھی کی انہوں نے واضح کیا کہ فوری اور سستے انصاف کے لئے صوبائی محتسب سیکرٹریٹ سے بلامعاوضہ رابطہ کیا جاسکتا ہے اور صوبے کے کسی بھی ادارے کے خلاف شکایات درج کی جاسکتی ہیں۔ صوبائی محتسب کی ہدایات کی روشنی میں میڈیا اگائی مہم شروع کی جاری ہے۔ دوسرے مرحلے میں کوہاٹ، ڈی آئی خان اور ملاکنڈ ڈویژنوں میں آگاہی مہم کے سلسلے میں تقریبات اور سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا۔