ائیر ایمبولنس کی وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف لاہور سیشن کورٹ میں درخواست دائر

April 30, 2024

لاہور (نمائندہ جنگ) ائیر ایمبولنس کے اجلاس میں ائیر ایمبولنس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف لاہور سیشن کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ،و کیل آفتاب باجوہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے ایئر ایمبولنس کی وردی پہن کر جرم کیا ہے،ادارے کا یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ،مریم نواز کے خلاف 171 اور 170 دفعہ 419 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ، اس سے پہلے مریم نواز نے پولیس کی وردی پہن کر جرم کیا تھا، پولیس کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا عدالت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔