• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ بیت المقدس: مظاہرین کی اسرائیلی وزیرِاعظم کی رہائش گاہ جانے کی کوشش

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کی تو مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو وزیرِ اعظم ہاؤس جانے سے روک دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت غزہ سے مغویوں کی واپسی میں 6 ماہ سے ناکام ہے، غزہ جنگ روکیں اور یرغمال اسرائیلی واپس لائیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی بھی برقرار ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کے وارنٹِ گرفتاری غزہ جنگ کے مقاصد پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی عدالت کا فیصلہ ہمارے جنگ کے مقاصد کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی عدالت وارنٹ جاری کرتی ہے تو یہ ایک تاریخی اسکینڈل ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید