سوئی گیس کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

May 03, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر)آفرمارکيٹ یدی گڑھی نیبر ہوڈ گلبہار نمبر 5 کے لوگوں نے علاقے میں سوئی گیس کی مسلسل بندش پر زچ ہوکر سوئی گیس حکام کے ظلمانہ رویئے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد بطور احتجاج رینگ پر نکلنے اور پیر زکوڑی چوک تک مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اصلاحی کمیٹی آفریدی گڑھی کے چئیر مین حاجی نجم بنگش نے بتایا کہ محکمہ سوئی گیس نے ایک سال قبل تقریبا پونے دو کروڑ روپے کے لاگت سے فیصل کالونی اور آفریدی گڑھی بڑی قطر کی گیس پائپ لائن بچھانے کی سکیم شروع کی مگر پائپ سڑکوں کی کنارے پھینک کر سکیم پر عمل کرنا بھول گئے تھے جس پر آفریدی گڑھی کے باشندوں نے احتجاج کیا تو سکیم پر فوری کام تو شروع کیا گیا ۔ جس کے وجہ سے رمضان المبارک میں ایل پی جی بحران کے وجہ سے یہ مقدس مہینہ بھی یہاں کی لوگوں پر بہت بھاری گزرا ۔