ہم قبلہ اول کے تحفظ سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، سیف اللہ خالد

May 03, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ فلسطینی بیت المقدس کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم قبلہ اول کے تحفظ سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے،سات ماہ سے غزہ پر بم و بارود برسانے کے باوجود اسرائیل اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکا، دنیا بھر کے مسلمان اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نےعلماء و مشائخ ونگ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام پشاور میں منعقدہ حرمت اقصیٰ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں ،مفتی اعظم ڈاکٹر محمود یوسف محمد الشوبکی اور دیگر فلسطینی رہنماؤں نے شرکت کی۔ حرمت اقصیٰ کنونشن سے ڈاکٹر محمود یوسف محمد الشوبکی مفتی اعظم فلسطین ،صوبائی صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ یاور آفتاب ،صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور انعام اللہ ، جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ پشاور دائم خان مہمند و دیگر نے خطاب کیا ۔صوبائی صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ یاور آفتاب نے کہا کہ غزہ میں سات ماہ سے بدترین ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔