رواداری کے فروغ میں خواتین کا کردار ہے، ڈاکٹر عرفان

May 03, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر)معاشرے سے انتہاء پسندی کے خاتمہ ،امن، برداشت اور رواداری کے فروغ میں تعلیم یافتہ خواتین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریم ازم خیبرپختونخوا (سی ای سی ای ای) کے سینیئر منیجر ڈاکٹر عرفان خان نے سی ای سی ای وی کے زیر اہتمام شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاورمیں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے دختران پاکستان سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔سیمینار میں یونیورسٹی فیکلٹی، ماہرین تعلیم، اسکالرز اور سماجی رہنماوں نے خیبر پختونخوامیں خواتین کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ "دختران پاکستان خیبر پختونخوا میں خواتین کے حقوق اور بہبود کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔" شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی جیسے اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذرائع کے تحت سٹیک ہولڈرز کے لئے بات چیت اور وکالت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہےجوصنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔