ہم نے وزیراعلیٰ کے فیصلے کو تسلیم کیا، انجمن نانبائی ایسوسی ایشن

May 03, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر) انجمن نانبائی ایسوسی ایشن پشاور کے صدر حاجی فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے ضلع پشاور کے نانبائی کو 100 گرام روٹی 15 روپے اور 200 گرام روٹی 30 روپے کا نوٹیفکیشن جاری کیا لیکن نانبائی ایسوسی ایشن کی کسی بھی صدور کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اس کے باوجود نانبائی ایسوسی ایشن کے صدور نے وزیر اعلی کے اس فیصلے کو سرخم تسلیم کیا موجودہ وقت میں نان بائی عوام کو 100 گرام روٹی 15 روپے جبکہ 200 گرام روٹی 30 روپے مہیا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محمد سلیمان نا می شخص اخبارات میں من گھڑت بیان جاری کر رہا ہےسلیمان نامی شخص کے ساتھ انجمن نانبائی کا کوئی تعلق نہیں ہے یہ شخص ضلع پشاور کی تینوں تنظیموں کے درمیان ایک فساد پیدا کرنا چاہتا ہے میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اس شخص کے خلاف فل فور قانونی کاروائی کی جائے