پشاور میں ایک ماڈل مذبح خانے کے قیام کا کام تکمیل کے مراحل میں داخل

May 03, 2024

پشاور ( جنگ نیوز ) یو این آئی ڈی او کے تعاؤن سے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ پشاور میں گوشت کے معیار کو جانچنے اور لیبارٹری کی استعداد کار مزید بڑھانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک پشاور کے دفتر میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سیکرٹری لائیو سٹاک،فشریز اورکوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عنبر علی خان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔