تھیلیسیمیا کے عالمی دن 8مئی کی مناسبت سے اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ

May 03, 2024

پشاور( وقائع نگار )تھیلیسیمیاکے عالمی دن 8مئی کی مناسبت سے اپنی نوعیت کے پہلے ایونٹ کے دوران حمزہ فائونڈیشن تھیلیسمیا ویلفیئرہسپتال پشاور نے ریلوے کینٹ پشاور کے تعاون سے تھیلیسمیا میں مبتلابچوں کیلئے سفاری ٹورسٹ ٹرین کے ذریعے پشاور سے اٹک خورد تک ٹور کا اہتمام کیاجہاں 54بچوں ، انکے والدین کو سیاحتی مقام کی سیرکرائی گئی جسکا مقصد متاثرہ بچوں کی پریشانیوں و تکالیف میں کمی لانے سمیت لوگوں کو یہ پیغام بھی دینا تھا کہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کو بھی صحتمند بچوں کی طرح جینے و زندگی کی رنگینیوں سے لطف اندوز ہونے کا پورا حق حاصل ہے۔