محکمہ خوراک ٹانک اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ٗکم وزن روٹی پر جرمانے عائد

May 03, 2024

ٹانک ( نمائندہ جنگ) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میںایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک جمشید عالم خان نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ٹانک سمیع اللہ جان کے ہمراہ ٹانک بازار میں متعدد ہوٹلز کا معائنہ کیا اور روٹی کا وزن اور قیمت چیک کی۔ روٹی کا وزن کم رکھنے پر متعدد نانبائیوں اورہوٹل مالکان پر جرمانے عائد کیے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی ہے جو کوئی بھی مذکورہ نرخنامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔