باشندگان آفریدی گڑھی کا سوئی گیس حکام کے رویئے کیخلاف احتجاج کا فیصلہ

May 03, 2024

پشاور ( وقائع نگار )آفریدی گڑھی نیبر ہوڈ گلبہار نمبر 5 کے لوگوں نے علاقے میں سوئی گیس کی مسلسل بندش سے تنگ آکر سوئی گیس حکام کے رویئے کے خلاف آج نماز جمعہ کے بعد بطور احتجاج رینگ پر نکلنے اور پیر زکوڑی چوک تک مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اصلاحی کمیٹی آفریدی گڑھی کے چیئرمین حاجی نجم بنگش نے بتایا کہ محکمہ سوئی گیس نے ایک سال قبل تقریبا پونے دو کروڑ روپے کی لاگت سے فیصل کالونی اور آفریدی گڑھی کیلئے بڑی گیس پائپ لائن بچھانے کی سکیم شروع کی مگر پائپ سڑکوں کی کنارے پھینک کر سکیم پر عمل کرنا بھول گئے ۔