خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

May 04, 2024

فائل فوٹو

نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتِ حال اولین ترجیح ہو گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفیصل کریم کنڈی نے کہا کہوفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، کھینچا تانی نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے صوبے کو سالانہ 100 ارب روپے دینے ہیں، مرکز کے ساتھ صوبے کی وکالت کریں گے،کوشش کروں گا فنڈز ملیں جس سے ترقی ہوگی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے، کوشش ہوگی کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کیساتھ کوآرڈینیشن سے مسائل حل کیے جائیں۔