• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریتی زنٹا نے سلمان اور شاہ رخ سے متعلق دلچسپ حقائق بتادیے

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

اداکارہ پریتی زنٹا نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ اپنے کام کے تجربے اور شخصیت سے متعلق دلچسپ حقائق بھی بتادیے۔ 

پریتی زنٹا اکثر اپنے مداحوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکے دلچسپ سوالات کے جوابات دینے سے نہیں ہچکچاتیں جس کی مثال انکی مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر حالیہ سوالات و جوابات کا سیشن تھا۔ 

اس دوران مداح نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کے تجربے سے متعلق سوال کیا تو پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ شاہ رخ ٹیلنٹ کے پاور ہاؤس ہیں اور ایسے اداکار ہیں جن کے ساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے۔ 

انہوں نے شاہ رخ سے متعلق بتایا کہ وہ اپنی ساتھی اداکاروں کو ہمیشہ پرجوش رکھتے ہیں، وہ بہت پرمزاح اور مسابقتی اداکار ہیں، میں نے فلم دل سے میں ان سے بہت کچھ سیکھا۔ 

جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ دوبارہ شاہ رخ کے ساتھ کب کام کرتی نظر آئیں گی تو انہوں نے جواب دیا "جب ایسا بااثر اسکرپٹ ملے جسے ہم دونوں کرسکیں، لہٰذا تب تک انتظار کرنا ہوگا۔" 

اسی دوران سلمان خان سے متعلق مداح نے سوال کیا تو پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ سلمان خان کا دل سونے کا ہے، وہ ایک باصلاحیت اور محنتی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے وفادار دوست بھی ہیں۔

سلمان کے بارے میں پریتی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے سلطان کی حس موسیقی انتہائی عمدہ ہے۔ 

خیال رہے کہ پریتی زنٹا شاہ رخ خان کے ساتھ فلم دل سے، کل ہو نا ہو، ویر زارا اور کبھی الودع نہ کہنا جیسی ہٹ فلموں میں کام کیا۔ 

دوسری جانب سلمان خان کے ساتھ پریتی ہر دل جو پیار کریگا اور چوری چوری چپکے چپکے جیسی کامیاب فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید