50 لاکھ روپے اور سونا چوری، 2 گاڑیاں، ڈیڑھ درجن موٹر سائیکل، زیورات و کرنسی غائب

May 07, 2024

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 6موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائلز اور نقدی سے محروم ہوگئے۔وفاقی دارالحکومت میں31 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات ،قیمتی موبائلز ،ایک گاڑی اور 12موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈھوک چودھریاں میں محمد وسیم کے گھر سے دروازے کاشیشہ توڑ کر50لاکھ روپے اورسونا مالیتی 6لاکھ روپے،تھانہ روات کے علاقہ پیال اڈا پر محمد نواز کے زیرتعمیرپٹرول پمپ پت 3 ملزم انکے ملازم کو باندھ کر2 انورٹر ایک بیٹری بمعہ تار رول سامان کل مالیتی25 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میڈیا ٹاؤن میں عادل محمود کے گھر سے گھریلو ملازم محمد وسیم دس لاکھ مالیت کے پانچ تولے زیورات اور 65ہزار روپے اور ایک گھڑی چوری کر کے چلتا بنا۔تھانہ شالیمار کے علاقے ایف ٹن ٹو میں فدا حسین سے گھر کے باہر واک کرتے ہوئے دولاکھ روپے مالیت کے دو موبائل فون چھین لیے گئے ۔ دیگر وارداتیں تھانہ وارث خان ،نیوٹاؤن، صادق آباد، صدربیرونی ، سٹی،آبپارہ ، کورال ، کرپا ، کھنہ، نون ،سنبل ،کراچی کمپنی ، رمنا ، نون، کرپا ، شہزا د ٹاؤن،سیکرٹریٹ ، بہارہ کہو ،کورال کے علاقے میں ہوئیں۔