وفاقی محتسب کا بھاری گاڑیوں‘ موٹر سائیکلوں کیلئے میکنزم بنانے کا حکم

May 07, 2024

اسلام آباد (طاہر خلیل/ایوب ناصر) وفاقی محتسب نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو بھاری گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو انتہائی بائیں لین میں رکھنے کا میکنزم بنانے اور سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔ سینئر ایڈوائزر احمد فاروق کی سربراہی میں چار رکنی معائنہ ٹیم نے پیر کو اسلام آباد ٹریفک آفس کا دورہ کیا۔ پرویز حلیم ، عبدالمجید نیازی اور خالد سیال پر مشتمل ٹیم نے لائسنس کیلئے آئے افراد کی شکایات سنیں اور ایس ایس پی ٹریفک کو ازالے کا حکم دیا۔ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور اسکی تجدید سے متعلق تمام سہولیات آن لائن بھی دستیاب ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک محمد سر فراز ورک نے بتا یا کہ اسلام آباد کی آ با دی چو بیس لا کھ جبکہ 2023ء کے آخر تک گاڑیوں کی تعداد 19لاکھ 86ہزار 810تک پہنچ گئی ہے۔