مہنگے نان روٹی کی فروخت پر ایک لاکھ 29ہزار جرمانے‘ 5گرفتار

May 07, 2024

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سرکاری نرخوں پر روٹی نان فروحت نہ کرنے پر ڈویژن بھر میں تندوروں اور ہوٹلوں کو ایک لاکھ 29ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے 5افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی زیرصدارت اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ پرائس مجسٹریٹس کو فیلیڈ میں بھرپور متحرک کریں اور لو پرفارمنگ مجسٹریٹس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ عوام کو ریلیف اسی صورت ملے گا جب پرائس مجسٹریٹس اپنا آرام قربان کر کے اپنا وقت فیلڈ میں گزاریں گے۔