میرٹ سے گربڑ کرنیوالوں سے مجرموں جیسا سلوک ہو گا‘ آئی جی

May 07, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ میرٹ سے گڑ بڑ کرنے والوں سے مجرموں جیسا سلوک ہو گا۔ شہداءنے گولیاں اپنے سینے پر وفا کی مہروں کی طرح سجائی ہیں۔ اُسے ہی ملے گی جو اصل حقدار ہوگا۔ وہ اسلام آباد پولیس لسٹ بی ون امتحانی مرکز کے دورہ کے دوران خطاب کر رہے تھے۔ ادھر وفاقی دارالحکومت کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ’’نشہ اب نہیں‘ ‘ تحریک مزید تیز کر دی گئی ہے۔ آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔