امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر چوتھے دن بھی کسانوں کے حقوق کیلئے مظاہرہ ودھرنا

May 07, 2024

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر گزشتہ روز چوتھے دن بھی کسانوں کے حقوق کے لئے پنجاب کے بڑے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور دھرنے دیئے گئے ۔اس حوالے سے راولپنڈی لیاقت باغ میں چوتھے دن بھی دھرنا دیا گیا ، جس سے امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی ،امیر ضلع مری غلام احمد عباسی، شمس الرحمٰن سواتی، اویس اسلم مرزا ، خالد محمود مرزا اور دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ۔