وفاقی دارالحکومت کا لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم جلد فعال کیا جائے، چیف کمشنر

May 07, 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) چیف کمشنر نے وفاقی دارالحکومت کے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو جلد فعال کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پیرکو ضلعی افسران کاخصوصی اجلاس ہوا،جس میں ڈپٹی کمشنر، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر فائنانس،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹر لاء، ڈسٹرکٹ پرازیکیوٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ، اور دیگر افسران نے شرکت کی ،افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے چیف کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔