مضر صحت گوشت،ممنوع سالٹ تلف

May 07, 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے،سٹاف رپورٹر) مضر صحت گوشت اور ممنوع چائنیز سالٹ کی بڑی مقدار برآمد کرکے تلف کردی گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی اور جی ایم سلاٹر ہاؤس سہالہ ڈاکٹر کاشف پر مشتمل ٹیم نے محلہ راجہ سلطان میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے 12سو کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کشمیری بازارمیں چائنہ نمک کے 140توڑے (3475کلو ) تلف کردئیے گئے ، تھانہ گنج منڈی کو عدنان اکرم فو ڈ اتھارٹی آفیسر نے بتایاکہ کشمیری بازارمیں مدثر سعید کے گودام پر کارروائی کی گئی۔ممنوع چائنیز سالٹ کی مالیت تقریباً 42 لاکھ تھی۔