دھاندلی سے جنم لینے والی حکومت جلد انجام کو پہنچنے والی ہے، ڈیموکریٹک پارٹی

May 07, 2024

لاہور ( کورٹ رپورٹر )پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر امتیاز رشید قریشی،وقار حسین شاہ ودیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دھاندلی کی کوکھ سے جنم لینے والی حکومت جلد منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے ،ہم جعلی حکومت گرانے کے لیے جے یو آئی، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔