جناح اور گنگا رام ہسپتالوں کی مشینیں خراب، ٹیسٹ نہ ہوسکے

May 19, 2024

لاہور(جنرل رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں کی حالت نہ سدھر سکی، جناح ہسپتال میں 36گھنٹے گزرنے کے باوجود ایمرجنسی اور ان ڈور مریضوں کے ٹیسٹ کی مشین ٹھیک نہیں ہوسکی ہے۔ جناح ہسپتال کی خراب مشین کے باعث جگر،گردوں سمیت دیگر امراض کے ٹیسٹ نایاب ہوچکے ہیں جس کے باعث ایمرجنسی میں آنے والے اور ہسپتال میں داخل مریضوں کے آپریشن رک چکے ہیں۔جناح ہسپتال کی لیب میں صرف سی بی سی ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے۔ جناح ہسپتال کی پروفیسر آف پتھالوجی منزہ ناطق کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو کئی بار خراب مشین کا ریماینڈر دی چکی ہوں، کمپنی اور انجینئر سے کوئی جواب نہیں مل رہا تو پھر انتظامیہ کیا کرسکتی ہے۔دوسری جانب سر گنگارام ہسپتال کی مشینیں ٹھیک ہونے کے باوجود تین دن سے سی ٹی سکین اور ایم آر آئی بند و الٹراساؤنڈ کی سہولت بند کی گئی ہے ۔ ایم ایس سر گنگارام ہسپتال پروفیسر معین الدین کا موقف ہے کہ کسی ڈاکٹر کے خلاف محکمہ کو نہیں لکھا گیا اس لیے فوری طور پر ان ڈور اور آؤٹ ۔مریضوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب سے ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کی اپیل کی ہے۔