مختلف علاقوں سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

May 07, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار کے قریب فٹ پاتھ سے 50 سالہ ، پنجاب یونیورسٹی کے قریب 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملے جبکہ صوئے آصل کے قریب سے ایک شخص کی چند روز پرانی بوسیدہ لاش ملی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی، متوفین نشے کے عادی تھے۔