تاخیر کا شکار منصوبوں کوجلد از جلدمکمل کیا جائے، چیف کمشنر

May 08, 2024

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی رندھاوا نے منگل کے روز شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تاخیر کا شکار منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل کیا جائے اور پارک روڈ توسیع و بحالی کے منصوبے کو 15 جون تک ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ایکسپریس وے منصوبے کے پیکج ون کو بھی 15 جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نےکہا کہ منصوبوں پر کام کے معیار اور رفتار میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔دریں اثناء انہوں نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں ہدایت کی کہ کہ اسلام آباد میں مکینکل سویپنگ صبح کی بجائے رات کے وقت کو کی جائے اور تمام پبلک ڈیلنگ دفاتر میں کیمرے نصب کئے جائیں۔