وزیراعلیٰ کی طر ف سے 17 گاڑیاں بلدیہ عظمیٰ کے سپرد

May 08, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے شہریوں کی سہولت کے لئے 17 گاڑیوں کا تحفہ دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں 222 ملین روپے سے خریدی گئی گاڑیاں بلدیہ عظمیٰ کے حوالے کرنے کی تقریب ٹاؤن ہال میں ہوئی۔ وزیر بلدیات نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چابیاں ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن رافعہ حیدر کے حوالے کیں۔ نئے ٹرک، ٹریکٹر اور دیگر گاڑیاں بلدیہ عظمیٰ لاہور کے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کے سپرد کئے گئے ہیں۔ ان میں 12 اوپن ٹرک، 2 ڈمپر ٹرک، دو ٹریکٹر ٹرالی اور ایک ایکسکویٹر شامل ہے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور کی ری ویمپنگ کا بڑا پلان بنایا ہے جس پر عملدرآمد سے چند ماہ میں شہر کی حالت بدلی نظر آئے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق تبدیلی سرکار نے چلتے ہوئے بلدیاتی نظام کو گھر بھجوا دیا تھا۔