مہنگائی سے اساتذہ کی زندگیاں اجیرن، اجلا س آج ہوگا،آگیگا

May 08, 2024

لاہور(خبرنگار) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس و پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز ، خالد جاوید سنگھیڑہ ، رانا لیاقت ، ندیم اشرفی ، ڈاکٹر طارق کلیم ، راجہ طاہر ، رانا انوار ، مسعود گجر ، امتیاز طاہر ودیگر نے کہا کہ یوٹیلیٹی بلز اورمہنگائی نے اساتذہ اورملازمین کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں معاشی صورتحال پرغور کیلئے آج آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کااجلاس ہوگا۔