اصغرمہر عرف نونی سپردخاک،رسم قل آج

May 08, 2024

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پیپلز یوتھ لاہور اربن کے جنرل سیکرٹری اصغر مہر عرف نونی مہر کی نماز جنازہ جامع مسجد صدیقیہ حنفیہ انجن شیڈ میں مولانا ثنا اللہ سیالوی نے پڑھائی۔ انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ،۔ نماز جنازہ میں چودھری اسلم گل،حاجی عزیز الرحمن چن، محسن ملہی،مفتی انتخاب نوری نواز قادری،ذیشان شامی،عدیل جٹ،نبیل نصیر،یاسر بارا،نصیر احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ رسم قل آج بعد نماز ظہر جامع مسجد صدیقیہ حنفیہ میں ہوگی۔