کاہنہ: پولیس مقابلہ میں ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

May 08, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ ڈولفن فورس نے فیروز پور روڈ پرکھڑے4افراد کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ 23سالہ زمان کواپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگ گئیں،جوموقع پردم توڑ گیا۔