چینی سفارتکار کاایس پی یوہیڈکوارٹرز مناواں کادورہ ، سیکورٹی امور پرتبادلہ خیال

May 08, 2024

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)ڈپٹی چائنیز قونصل جنرل مسٹر ساؤ کی نے ایس پی یو ہیڈکوارٹر مناواں لاہور کا دورہ کیا اور ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی سے ملاقات کی۔ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں اور چائنیز شہریوں کے سکیورٹی امور زیر غور آئے۔ڈپٹی چائنیز قونصل جنرل مسٹر ساؤ کی نے ایس پی یو کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے چائنیز شہریوں کی سکیورٹی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔