گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سعودی سفیر سے ملاقات

May 09, 2024

فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری، ایس آئی ایف سی کے تحت منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے ملک کی معیشت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔