PTI اسمبلیاں چھوڑنے کی غلطی دوبارہ نہیں کریگی، رؤف حسن

May 09, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسمبلیاں چھوڑنے کی غلطی دوبارہ نہیں کرے گی۔فضل الرحمان جلد تحریک کا حصہ ، شیر افضل مروت کاکردار محدود کر دیا گیا ، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا بیان حامد رضا صاحب نے جذباتی ہو کر دیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی ٹی آئی کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کے دوران کیاروف حسن نے کہا سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ایوان صدر میں مکمل طور پر یرغمال بنایا گیا تھا حتیٰ کہ ان کا عملہ بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہا تھا ہم نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا لیکن مینڈیٹ چوروں کیساتھ کسی صورت مذاکرات نہیں ہونگے۔ اگر کسی کو مقبولیت کا زعم ہے تو وہ ریفرنڈم کرا کے دیکھ لے۔ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ رابطوں میں تیزی لا رہے ہیں ، امید ہے جلد ہی وہ تحریک کا حصہ ہونگے۔ شیر افضل مروت کے بیانات پارٹی کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہے ہیں ۔