بلوچستان میں پہلی بار 5 خواتین ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات

May 09, 2024

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کی 5 خواتین نے مختلف علاقوں میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے وی اوایم تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے میں 5خواتین بطور ڈپٹی کمشنرز مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ بتول اسدی کو ڈی سی نصیر آباد، عائشہ زہری ڈپٹی کمشنر آواران، فریدہ ترین ڈپٹی کمشنر صحبت پور، حمیرہ بلوچ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ جبکہ روحانہ گل کاکڑ ضلع حب میں بطور ڈپٹی کمشنر خدمات انجام دے رہی ہیں۔