توشہ خانہ تحائف نئی تحقیقات، بانی PTI / بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر نوٹس

May 09, 2024

اسلام آباد (خبر نگار)توشہ خانہ تحائف نئی تحقیقات ، بانی PTI/بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر نوٹس ،وکیل نے کہا کہ کال اپ نوٹس آیا ، نیب کو ایکشن لینے سے روکا جائے،190ملین پاونڈز ریفرنس میں ایک گوا ہ کا بیان ریکارڈ،اسلام آبادہائیکورٹ نے توشہ خانہ تحائف کی فروخت متعلق نئی نیب تحقیقات کیلئے جاری کال اپ نوٹس کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کو توشہ خانہ کیس میں پہلے سزا ہو چکی ہے۔