کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کی مندر میں سجدے کی ویڈیو وائرل

May 09, 2024

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے رام مندر کا دورہ کیا اور دیوتا کے سامنے سجدہ بھی کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گورنر عارف محمد خان نے رام مندر کے دورے کی ویڈیو شیئر کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مندر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعارف محمد خان نے کہا کہ میں جنوری میں 2 بار اس مندر میں آ چکا ہوں، اس وقت کا احساس بھی آج جیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کئی بار ایودھیا آیا ہوں، یہ ہمارے لیے صرف خوشی کی بات نہیں بلکہ فخر کی بات ہے کہ ایودھیا اور شری رام کی پوجا کر رہے ہیں۔