امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے پھر بات چیت کی ہے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ ’بہت جلد‘ جیت لے گا اور تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ میں مشتبہ افراد کی گرفتاریوں و رہائی پر اظہار حیرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں رہا نہ کرتے۔
واضح رہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو بحری تجارت کے لیے دوبارہ کھولنے سے متعلق ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کرچکا ہے۔
اس امریکی فیصلے کے باعث جنگ کے خاتمے اور بحری آمد و رفت کی بحالی کے لیے تعطل برقرار ہے۔