شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے

May 09, 2024

فائل فوٹو

شہزادہ ولیم اپنے بھائیشہزادہ ہیری کو کینسر سے متاثرہ اپنی اہلیہشہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن کے قریب نہیں جانے دے رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےدی کنگ کے مصنف کرسٹوفر اینڈرسن نے کہا ہے کہ شہزادہ ہیری اور کیٹ مڈلٹن ایک زمانے میں بہت قریب تھے اور ہیری کو اس کے کینسر کی تشخیص کی خبروں سے سخت دھچکا لگا ہے۔

کرسٹوفر اینڈرسن نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شہزادہ ہیری کیٹ کے ساتھ دوبارہ رابطہ کرنا چاہتے ہیں لیکن پرنس ولیم اپنے بھائی کو اپنی بیمار بیوی کے پاس جانے نہیں دے رہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 22 مارچ کو پرنسس آف ویلز اور شاہ برطانیہ چارلس سوم کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا تھا کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اس وقت اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں۔

شہزادہ ولیم کی 42 سالہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت بیماری کی روک تھام کےلیے کیمو تھراپی کے مراحل سے گزر رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک انتہائی جذباتی اور بے مثال ویڈیو پیغام میں برطانوی قوم کو یقین دلایا کہ وہ جلد تندرست ہوجائیں گی۔

یاد رہے کہ 75 سالہ بادشاہ چارلس بھی کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔