9 مئی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، گورنر فیصل کنڈی

May 09, 2024

فائل فوٹو۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 9 مئی سیاہ ترین دن تھا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ 9 مئی واقعات میں پارٹی لیڈروں اور ورکرز کو اکسایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ کہتے ہیں معافی نہیں مانگتے، معافی مانگنا ہوگی۔ گورنر کے پی کے نے کہا جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔ امن و امان ٹھیک کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا لوگوں سے بھتے لیے جا رہے ہیں۔ وزراء کو مراعات اور گاڑیاں دی جا رہی ہیں۔

گورنر کے پی نے کہا گورنر ہاؤس سے ایسا تاثر نہیں دیتا کہ فاصلے بڑھیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری وجہ سے صوبے میں فنڈز آئیں۔

انکا کہنا تھا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں اضافی پیسے آئے وہ کہاں لگے۔ سڑکوں پر احتجاج مت کرو صحیح فورم پر آکر بات کرو۔

گورنر کے پی نے کہا، کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالیں گے، آپ نہیں نکال سکتے۔ آپ اگر قانون توڑیں گے تو آپکو بھی جیل میں ڈالا جائے گا۔ انھوں نے کہا ریڈیو پاکستان دوبارہ بحالی کے لئے کوشش کریں گے۔