9 مئی کے ملزمان سخت سزا کے مستحق ہیں، مریم نواز

May 09, 2024


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان سخت سے سخت سزا کے مستحق ہیں، جو دہشت گرد نہیں کر سکے وہ گزشتہ سال 9 مئی کو کیا گیا۔

جناح ہاؤس کے دورے کے دوران مریم نواز نے کہا کہ عدلیہ سے سوال کرنا چاہتی ہوں کہ جن لوگوں نے ہمارے ملک پر حملہ کیا اُن کو سزا کیوں نہیں مل رہی، 9 مئی کے گھناؤنے عمل میں شامل لوگوں کو سزا ملنی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ ایک دہشت گرد جماعت ہے اور دہشت گردوں سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کو حملے کیے تھے کیا اُن لوگوں نے کسی شہید سے اب تک معافی مانگی؟ آپ پر سیاسی مظالم نہیں ہو رہے، آپ نے جو بویا ہے وہی کاٹ رہے ہیں۔