قانون نافذ کرنے والے ادارے جیسی وردی میں کار چھیننے کا انکشاف

May 10, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )قانون نافذ کرنے والے ادارے جیسی وردی میں کار چھیننے کا انکشاف ہوا ہے۔قیمتی کار پولیس اور سی پی ایل نے چھ گھنٹے میں ریکور کرلی۔گذشتہ شب عزیز آباد سے ملزمان نے اسلحہ کےزور پر گاڑی چھینی تھی۔متاثرہ شہری کے مطابق ایک ملزم نے قانون نافٓذ کرنے والے ادارے جیسی وردی پہنی تھی اور اس کے ہاتھ میں واکی ٹاکی تھا،پہلے مجھے چیکنگ کا کہا، پھر اسلحہ دکھایا اور گاڑی لے اڑا ،متاثرہ شہر رافع نے بتایا کہ ملزم خود بھی گاڑی میں تھا جس کے شیشے کالے تھے۔سی پی ایل سی اور اے وی ایل سی پولیس نے بروقت ٹریکر کی مدد سے گاڑی برآمد کر لی۔گاڑی گلشن حدید کے علاقے برآمد کی گئی۔