ایس ایس پی میرپورخاص کے سیاسی رہنماؤں کو چائے پیش کرنیکی وڈیو

May 10, 2024

میرپورخاص(رپورٹ:سید محمد خالد) ایک تقریب کے دوران وزراء اور ایم پی اے سمیت پارٹی رہنماؤں کو ایس ایس پی کی جانبسے چائے پیش کرنے کی وڈیو وائرل ہو گئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو 8مئی کو وزیراعلیٰ سندھ کے مقامی ہال میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے پروگرام میں وزیراعلی کی آمد سے کچھ دیر قبل کی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم پی ایز اور وزراء سمیت دیگر رہنما اسٹیج پر کرسیوں پر براجمان ہیں اور پولیس وردی میں ملبوس ایس ایس پی وزراء اور ایم پی ایز سمیت دیگر رہنماؤں کو چائے پیش کررہے ہیں۔ موقف جاننے کیلئے کئی بار کوشش کے باوجود ایس ایس پی میرپورخاص اسد چوہدری سے رابطہ نہیں ہوسکا۔