انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے تک مہنگا

May 10, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے تک بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں 3 پیسے تک کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں 8پیسے تک کیکمی،پاؤنڈ کی قیمت میں27پیسے تک کا اضافہ، جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 278.00روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت5پیسے کے اضافے سے278.20روپے سے بڑھ کر 278.25روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 276.57روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت3پیسے کی کمی سے 279.14 روپے سے کم ہو کر279.11روپے ہو گئی ، یورو کی قیمت خرید 8پیسے کی کمی سے 295.19روپے سے کم ہو کر 295.11روپے اور قیمت فروخت 6پیسے کی کمی سے 297.93روپے سے کم ہو کر 297.87روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 19پیسے کے اضافے سے 343.43روپے سے بڑھ کر 343.62 روپے اور قیمت فروخت 27پیسے کے اضافے سے 346.63روپے سے برھ کر 346.90روپے ہو گئی۔