کراچی: کورنگی میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 لڑکیاں جاں بحق

May 11, 2024

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس نے حادثے میں ملوث ڈرائیور گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے سڑک کراس کرنے کی کوشش کرنے والی 2 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔ لڑکیوں کی شناخت ثناء اور نفیسہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جو فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے کارروائی کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت صفی اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں بنا ہوا۔