گوجرانوالہ: ٹرانسفارمر گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق، گیپکو افسران کیخلاف مقدمہ درج

June 30, 2024

فوٹو فائل

گوجرانوالہ میں 21 جون کو بجلی کا ٹرانسفارمر گرنے سے ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) افسران کے خلاف درج کرلیا گیا۔

گیپکو کے افسران کے خلاف متقولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں متعلقہ ایکسین، ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو نامزد کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ جانی نقصان گیپکو افسران کی غفلت اور لاپرواہی سے ہوا۔

یاد رہے کہ ٹرانسفارمر گرنے کا واقعہ 21 جون کو رتہ روڈ پر پیش آیا تھا، ٹرانسفارمر گرنے سے شادی کی تقریب میں خاتون اور اس کی بیٹی جاں بحق ہوگئی تھی۔