میٹرک کے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ سے طالبات کی حالت بگڑ گئی

May 12, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ سے طلبا شدید پریشان رہے ۔ اس دوران شدید گرمی سے امتحان دینے والی طالبات کی حالت بگڑ گئی۔ملیر کے سرکاری اسکول میں قائم امتحانی مرکز میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے 4 طالبات کی حالت بگڑ گئی۔طالبات کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے باعث پرچہ حل نہیں کرسکتیں ، بورڈ کو مناسب بندوبست کرنا چاہیے تھا۔دوسری جانب امتحانی مرکز میں طالبات کے لئے کرسی میز کا بھی خاطر خواہ بندوبست نہیں تھا۔