گوگل کے ڈوڈل پر نظر آنے والے ’ہانک ایڈمز‘ کون ہیں؟

May 16, 2024

اسکرین گریب

کیا آپ جانتے ہیں کہ گلاسز لگائے ہوئے ، ہاتھوں میں کاغذات تھامے گوگل کے ڈوڈل پر نظر آنے والے یہ شخص کون ہیں۔

اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ ہینری لائل ایڈمز المعروف ہانک ایڈمز ہیں، جو زرد عقاب (یلو ایگل) کے نام سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

انہوں نے ریاست ہائے متحدہ امریکا میں امریکی انڈین قبیلے اور مقامی امریکی قبیلے کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے اپنی زندگی وقف کردی۔

16 مئی 1943 کو پیدا ہونے والے امریکی سماجی کارکن نے اپنی پوری زندگی ریاست، وفاقی حکومت اور مقامی امریکی انڈین قبیلے کے تنازعات حل کرنے کے لیے وقف کردی۔

ان کی سالگرہ کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہینری لائل ایڈمز 21 دسمبر 2020 کو 77 برس کی عمر میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وفات پا گئے تھے۔