وزیراعلیٰ نے زمینداروں کیلئے قابل ستائش پالیسی اپنائی‘غزالہ گولہ

May 17, 2024

کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولا نےکہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی زمینداروں کے حوالے سے بہترین پالیسی قابل تحسین اور قابل ستائش ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفرازبگٹی نے بہترین انداز میں زمینداروں کے لئے وفاق سے بات کر کے ایک بہترین مثال قائم کی اور پیغام دیا کہ وہ اپنے عوام کیلئے کسی بھی حد تک لڑ سکتے ہیں زمینداروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے اس کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچیں گے۔