آئی ایم ایف کی سخت شرائط، عوام دوست بجٹ ممکن نہیں، ڈاکٹر فرزند علی جان

May 18, 2024

پشاور( وقائع نگار )ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس ہوا ، جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر شوریٰ ہمدرد سید مشتاق حسین بخاری نے کی جبکہ مہمان مقرر سابقہ وائس چانسلر اقراء نیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر فرزند علی جان تھے ۔ اجلاس کا موضوع تھا’’آئی ایم ایف کی شرائط اور عوام دوست بجٹ ،کیا یہ ممکن ہے ؟‘‘ ۔ڈاکٹر فرزند علی جان نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں عوام دوست بجٹ ممکن نہیں ، آئی ایم ایف کی شرائط دن بہ دن سخت ہوتی جا رہی ہیں،آئی ایم ایف نے اقوام عالم سے اُن کی اقدار چھین لی ہیں،بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کے اہداف میں پنشن اصلاحات، ٹیکسز میں اضافے سمیت دیگر انتہائی سخت تجاویز زیر غور ہیں جن کا براہ راست بوجھ عام فرد کے کندھوں پر پڑے گا۔